ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی تعلیمی اسناد تیار کرنے والے 3 اداروں کے مالکان گرفتار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )نے جعلی تعلیمی اسناد تیار کرنے والے تین اداروں کے مالکان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے جعلی اور غیر رجسٹرڈ ڈگریوں کے اجرا میں ملوث اداروں کے خلاف خلاف کاروائی کی۔ترجمان نے بتایا کہ ماڈرن انسٹی ٹیوٹ آف انفورمیٹکس، جوہر انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اسلام آباد اور انٹرنیشنل کالج آف ایجوکیشن کے مالکان کو گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں ذیشان زاہد، عمر فاروق اور احسن الدین شامل ہیں۔ ملزمان کو راولپنڈی اور اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان نے عام شہریوں کو بھاری رقوم کے عوض جعلی ٹیکنیکل سرٹیفکیٹ، ڈگریاں اور کارڈز جاری کیے۔ملزمان کے خلاف کارروائیاں نیوٹیک کی شکایت پر کی گئیں۔ ملزمان جعلی اور غیر رجسٹرڈ تعلیمی ادارے چلا رہے تھے۔ملزمان مذکورہ انسٹی ٹیوٹ میں جعلی ڈپلومے، سرٹیفکیٹ اور جعلی ڈگریاں جاری کرنے میں ملوث تھے۔ملزمان جعلی اداروں کے نام سے مختلف اخبارات اور سوشل میڈیا پر داخلے کے اشتہارات لگاتے تھے۔ان کے قبضے سے جعلی مہریں، ڈپلومہ اسٹیکرز، خالی سرٹیفکیٹس اور لیٹر ہیڈ بھی برآمد کر لیے گئے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر