روس یوکرین جنگ سے 32مغربی ممالک کے سکیورٹی اتحاد نیٹو کا شیرازہ بکھرنے لگا

روم (نیشنل ٹائمز)اٹلی نے روس پر حملے کی حمایت سے انکار کرتے ہوئے نیٹو کو بھی حملے سے گریز کرنے کا مشورہ دے دیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے رکن ملک اٹلی سے روس پر حملے کیلئے حمایت کا مطالبہ کیا تو اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے جواب میں نہ صرف روس پر حملے کی حمایت سے انکار کیا بلکہ نیٹو کو روس پر حملے سے گریز کا مشورہ بھی دے دیا۔اٹلی کی جانب سے جواب ملنے پر عالمی میڈیا نے بھی نیٹو اتحاد پر سوالات اٹھاتے ہوئے رپورٹ کرنا شروع کر دیا کہ روس یوکرین جنگ سے 32مغربی ممالک کے سکیورٹی اتحاد نیٹو کا شیرازہ بکھرنے لگا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے اٹلی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یوکرین بارڈر سے ہٹ کر روس کے اندر حملے کرنا چاہتا ہے، اٹلی اپنے جنگی ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دے۔نیٹو سربراہ کو جواب دیتے ہوئے اٹلی کی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ نیٹو چیف کی بات غیر سنجیدہ ہے، ہمیں بڑے احتیاط کی ضرورت ہے، میں چاہتی ہوں نیٹو مضبوط رہے ایسا اشارہ نہ ملے کہ نیٹو نے ہتھیار ڈال دیئے۔



  تازہ ترین   
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر