امریکا سعودی عرب کو جارحانہ ہتھیاروں کی فروخت پر لگائی پابندی اٹھانے کو تیار

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکا آئندہ چند ہفتوں میں سعودی عرب کے خلاف عائد کردہ اس پابندی کو ختم کرنے پر تیار ہو گیا ہے ، جس کے تحت اس نے سعودی عرب کیلئے جارحانہ ہتھیاروں کی فروخت کو روک دیا تھا۔عرب میڈیا کے مطابق یہ پابندی امریکہ نے کئی سال تک جاری رکھنے کے بعد اب اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اس بارے میں اس کے سوا کوئی تفصیل نہیں دی گئی کہ اس پابندی کے اٹھنے سے کئی قسم کے ہتھیاروں کی سعودی عرب کو فراہمی ممکن ہو جائے گی۔امریکہ کی طرف سے سعودی عرب کے ساتھ اس پیش رفت کے بارے میں امریکی دفتر خارجہ اور وائٹ ہائوس نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔اس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے جب امریکی صدارت سنبھالی تو انہوں نے خلیجی ممالک کے خلاف سخت لہجہ اور انداز اختیار کیا تھا، جوبائیڈن انتظامیہ کی خارجہ پالیسی میں ایک اہم اقدام کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔صدر جوبائیڈن نے ایرانی حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کو پہلے سے دہشت گرد قرار دیے جانے کا فیصلہ بھی واپس لے لیا تھا، اگرچہ عرب ملکوں نے اس فیصلے کی مخالفت کی تھی اور سعودی عرب کو جارحانہ ہتھیاروں کی فروخت روک دی تھی۔سعودی عرب نے بھی اس صورت حال میں خطے میں اپنے فیصلے کے تحت مذاکراتی عمل شروع کرنے میں سہولت پیدا کی ، حتی کہ حوثیوں کے ساتھ بھی براہ راست رابطے میں آگیا جو اس سے قبل سعودی عرب میں راکٹ داغ رہے تھے۔تاہم اب امریکہ نے ایک جانب دوبارہ حوثیوں کو اسی فہرست میں شامل کر دیا ہے اور دوسری جانب سعودی عرب کو جارحانہ ہتھیاروں کی فروخت روکنے کی اپنی پالیسی کو واپس لینے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔



  تازہ ترین   
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر