مرغی کے گوشت کی قیمت میں 46 روپے کا اضافہ، سبزی اور فروٹ کے نئے ریٹ بھی مقرر

لاہور (نیشنل ٹائمز) مرغی مزید مہنگی ہو گئی، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 46 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا۔ سبزی اور فروٹ کے نئے ریٹ بھی مقرر کر دیے گئے۔ برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی نئی قیمت 423 روپے مقررکی گئی ہے، گزشتہ روز برائلر مرغی کا گوشت 377 روپے فی کلو تھا۔ زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 281 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 292 روپے فی کلوہے۔ مرغی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے لیکن فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 237 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ لاہور انتظامیہ نے سبزیوں اور پھلوں کے نئے سرکاری ریٹ بھی جاری کئے ہیں، سرکاری نرخنامے کے مطابق پیاز درجہ اول کی فی کلو قیمت 85 روپے مقرر کی گئی ہے۔ آلو کی فی کلو قیمت 75 روپے، ٹماٹر کی فی کلو قیمت 45 روپے، سبز مرچ کی فی کلو قیمت75 روپے،ادرک کی فی کلو قیمت 570 روپے، لہسن کی فی کلو قیمت 640 روپے مقرر کی گئی ہے۔ فارمی کھیرے کی فی کلو قیمت 45 روپے،میتھی 100، بینگن کی فی کلو قیمت 50 روپے، پھول گوبھی کی فی کلو قیمت 75 روپے اور شلجم کی فی کلو قیمت70 روپے رکھی گئی ہے۔ سرکاری نرخ نامے کے مطابق شملہ مرچ کی فی کلو قیمت 90 روپے، دیسی لیموں کی فی کلو قیمت 495 روپے، مٹر کی فی کلو قیمت 220 روپے، گھیا کدو کی فی کلو قیمت 60 روپے، گاجر چائینہ کی فی کلو قیمت 55 روپے اور کریلے کی فی کلو قیمت پچاس روپے مقرر کی گئی ہے۔ سرکاری نرخنامے کے مطابق سیب کالا کولو فی کلو 300 روپے، آڑو فی کلو 175 روپے، اسٹرابیری فی کلو125 روپے،خربوزہ فی کلو 85 روپے، فالسہ فی کلو 280 روپے، تربوز فی کلو28 روپے، کھجور ایرانی 470 روپے فی کلوجبکہ کیلا درجہ اول فی درجن 160 روپے میں دستیاب ہے۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر