ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ونڈیز کو بڑا جھٹکا، جیسن ہولڈر ایونٹ سے باہر

کیربیئن (نیشنل ٹائمز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ویسٹ انڈین ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا، ویسٹ انڈین کرکٹر جیسن ہولڈر انجری کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی )کے مطابق ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے اور تجربہ کار کھلاڑی جیسن ہولڈر کی جگہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باولر اوبیڈ میک کوئے کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔ 32 سالہ جیسن ہولڈر کاونٹی چیمپئن شپ 2024 کے دوران انجری کا شکار ہوئے اور انہیں صحت یاب ہونے کے لیے وقت درکار ہے جس کی وجہ سے وہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ جیسن ہولڈر کی جگہ سکواڈ میں شامل کئے جانے والے اوبیڈ میک کوئے ویسٹ انڈیز اے کے حالیہ دورہ نیپال کے دوران سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بالر تھے اور انہوں نے پانچ میچوں میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز کے سلیکٹر ڈیسمنڈ ہینس کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے دوران جیسن ہولڈر کی کمی محسوس ہوگی تاہم اس دوران میک کوئے کو بڑے مرحلے پر ایک موقع فراہم کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جیسن ہولڈر ہمارے سیٹ اپ میں ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں، بلاشبہ ان کی کمی میدان کے اندر اور باہر دونوں جگہ محسوس کی جائے گی لیکن ہم جلد ہی ایک بار پھر مکمل طور پر فٹ جیسن کے ساتھ آنے کے منتظر ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر