امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو جارحانہ ہتھیاروں کی فروخت پر عائد پابندی ختم کرنے کا امکان

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز ) امریکہ آنے والے ہفتوں میں ممکنہ طور پر سعودی عرب کو جارحانہ ہتھیاروں کی فروخت پر عائد پابندی اٹھا لے گا۔یہ بات امریکی ااخبار فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہی ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن پہلے ہی سعودی عرب کو اشارہ دے چکا ہے کہ وہ پابندی ہٹانے کے لیے تیار ہے۔2021 میں عہدہ سنبھالنے کے فورا بعد، جو بائیڈن نے یمن میں حوثیوں کے خلاف سعودی عرب کی مہم، جس سے شہریوں کا بھاری جانی نقصان ہوا، اور ریاض کے انسانی حقوق کے ریکارڈ بالخصوص 2018 میں واشنگٹن پوسٹ کے صحافی اور سیاسی مخالف جمال خاشقجی کے قتل پر سخت مقف اپنایا تھا۔سعودی عرب، جو امریکی ہتھیاروں کا سب سے بڑا خریدار ہے، ان پابندیوں کی زد میں آگیا اور واشنگٹن نے اسے مخصوص ہتھیاروں کی فروخت کو منجمد کر دیا جو پچھلی امریکی انتظامیہ کئی دہائیوں سے فراہم کر رہی تھی۔امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے بدھ کے روز کہا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب جوہری توانائی، سلامتی اور دفاعی تعاون پر معاہدوں کے بہت قریب ہیں، جو کہ ریاض اور اسرائیل کے ساتھ وسیع تر معمول کے معاہدے کا دو طرفہ جزو ہے۔تاہم اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جارحانہ ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی ہٹانے کا براہ راست ان مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔وائٹ ہاس اور سعودی عرب کے سرکاری مواصلاتی دفتر نے فوری طور پر خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی جانب سے معاملے پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔



  تازہ ترین   
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر