بنگلہ دیش میں طوفان کا خدشہ، ہزاروں لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور

ڈھاکہ (نیشنل ٹائمز) بنگلہ دیشی حکام نے کہا ہے کہ متوقع طور پر ایک شدید طوفان کے ٹکرانے کے خدشے کے باعث ہزاروں بنگلہ دیشی ساحلی دیہات سے نقل مکانی کر کے محفوظ پناہ گاہوں کی طرف اندرون ملک چلے گئے ہیں۔ سمندری طوفان ریمال بنگلہ دیش اور پڑوسی ملک بھارت کے کچھ حصوں سے ٹکرانے والا ہے، بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات نے 130 کلومیٹر (81 میل)فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی لہروں اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی ہواں کی پیشگوئی کی ہے۔ بنگلہ دیشی حکام نے خطرے سے ہائی الرٹ کرتے ہوئے ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے خبردار کردیا اور غیر محفوظ علاقوں سے لوگوں کے انخلا کا حکم بھی جاری کردیا ہے۔ حکومت کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے سیکریٹری قمر الحسن نے بتایا کہ ہمارا منصوبہ لاکھوں لوگوں کو غیر محفوظ گھروں سے نکال کر سائیکلون شیلٹرز میں منتقل کرنا ہے۔ حکام نے لوگوں کو خطرے سے آگاہ کرنے کے لیے ہزاروں رضاکاروں کو بھی متحرک کردیا، قمر الحسن نے کہا کہ خلیج بنگال میں ساحل کے ساتھ تقریبا 4 ہزار سائیکلون شیلٹرز تیار کر لیے گئے ہیں۔ بنگلہ دیش کے ریاستی محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سمندری طوفان ریمال اتوار کی شام 6 بجے سے آدھی رات کے درمیان ٹکرائے گا۔ صوبہ کھلنا کے چیف گورنمنٹ ایڈمنسٹریٹر ہلال محمود شریف نے بتایا کہ تقریبا 20 ہزار افراد کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ساحلی پٹوکھلی اور بھولا اضلاع سے مزید 15 ہزار افراد اور تقریبا 400 پالتو جانوروں کی منتقلی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں حالیہ دہائیوں میں طوفان کے باعث ہزاروں افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، اس کے نشیبی، گنجان آباد ساحل سے ٹکرانے والے سپر طوفانوں کی تعداد میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث تیزی سے اضافہ ہوگیا ہے۔



  تازہ ترین   
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر