اسرائیل کا رواں ہفتے غزہ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

پیرس (نیشنل ٹائمز) پیرس میں امریکی اور اسرائیلی حکام کی ملاقاتوں کے بعد ایک اسرائیلی عہدیدار نے کہا ہے کہ غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے رواں ہفتے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس پر اتفاق بھی ہے۔اسرائیلی عہدیدار نے مزید وضاحت نہیں کی تاہم اسرائیلی میڈیا کے مطابق پیرس میں موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا نے سی آئی اے کے ڈائریکٹر بِل برنز اور قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن الثانی کے ساتھ ملاقاتوں میں تعطل کا شکار ہونے والے مذاکرات کے لیے ایک نئے فریم ورک پر اتفاق کیا۔ واشنگٹن نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی جنگی کابینہ کے وزیر بینی گانٹز کے ساتھ جنگ بندی اور رفح سرحدی کراسنگ کو دوبارہ کھولنے کی نئی کوششوں کے بارے میں بات چیت کی۔رواں ماہ رفح میں فوجی آپریشن شروع ہونے کے بعد یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے معاہدے کے لیے مذاکرات تعطل کا شکار ہوئے۔غزہ جنگ سات اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد شروع ہوئی جس کے نتیجے میں اسرائیل میں 1170 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔حماس نے 252 افراد کو یرغمال بنایا تھا جن میں سے 121 غزہ میں اب بھی موجود ہیں، جن میں اسرائیلی فوج کے مطابق 37 یرغمالی ہلاک ہو چکے ہیں۔حماس کے زیرِانتظام غزہ میں وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل کی جوابی کارروائی میں کم از کم 35 ہزار 903 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر