عمران خان سے علی امین گنڈا پور کی ملاقات، ایس آئی ایف سی اجلاس میں شرکت بارے آگاہ کیا

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) وزیراعلی خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی. ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں وزیر اعلی نے عمران خان کو ایس آئی ایف سی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ بانی پی ٹی آئی کو ملاقات کے لیے کانفرنس روم لایا گیا تھا، ملاقات میں پارٹی امور اور ملکی سیاسی صورتحال کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے بعد وزیر اعلی اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔ واضح رہے علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز ایس آئی ایف سی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ کہ عمران خان نے ہمیشہ کہا ہے کہ وہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں، ایس آئی ایف سی اجلاس میں آرمی چیف سے دو بار بات چیت ہوئی مگر جو بات کرنی تھی اس کا ماحول نہیں تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر