عبدالعلیم خان تاجکستان میں دو روزہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان تاجکستان میں دو روزہ انٹرنیشنل ریجنل کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ دو شنبے میں 29 اور 30 مئی کو ہونے والی کانفرنس کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کو دورے کی دعوت تاجک وزیر ٹرانسپورٹ نے دی ہے۔ کانفرنس میں چین، بھارت، آرمینیا، ایران، ترکی اور آذربائیجان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ عالمی مالیاتی اور سرمایہ کاری کے اہم اداروں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔ ایشیا اور یورپ سے وسط ایشیائی ریاستوں کو منسلک کرنے کا نظام وضع کیا جائے گا۔ عبدالعلیم خان کہتے ہیں نئی شاہراہوں کی تعمیر سے تجارتی منڈیوں کی بندرگاہوں تک رسائی ہوگی۔ پاکستان وسط ایشیائی ممالک کے لئے روڈ نیٹ ورک میں مکمل تعاون کرے گا۔ پاکستان پہلے ہی افغانستان اور چین کے راستے تاجکستان تک روڈ نیٹ ورک پر کام کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ ایسے منصوبے تجارت کے فروغ اور ملکوں کے درمیان تعاون کا باعث ہوں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر