حماس کا اسرائیلی فوجی پکڑنے کا اعلان، اسرائیل کی تردید

غزہ(نیشنل ٹائمز) حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے جبالیہ کیمپ میں آپریشن کے دوران نا معلوم تعداد میں اسرائیلی فوجیوں کو پکڑنے کا اعلان کیا ہے۔ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ ہمارے جنگجوؤں نے شمالی غزہ کی پٹی میں ایک پیچیدہ آپریشن میں اسرائیلی فوج کے ایک گروپ کو جبالیہ کیمپ میں ایک سرنگ میں گھسایا جہاں انتہائی قریب سے ان کے ساتھ تصادم ہوا جس کے دوران کچھ اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور باقیوں کوزخمی حالت میں گرفتارکیا گیا۔ حماس کی جانب سے جاری ویڈیو کلپ میں ایک شخص کو سرنگ میں گھسیٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو مبینہ طور پر اسرائیلی فوجی ہے، لیکن آزادانہ ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ اس نے ویڈیو میں ہتھیار اور آلات بھی دکھائے گئے ہیں جن کے متعلق دعوی کیا گیا ہے کہ یہ اسرائیلی فوجی کے زیر استعمال تھے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان آویچائی آدرے نے اس دعوے کے ردعمل میں کہا ہے کہ غزہ میں ہمارے کسی فوجی کو اغوا کرنے کا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر