ایران عراق کے متعلق رئیسی کی پالیس جاری رکھے گا، عبوری صدر

تہران (نیشنل ٹائمز) ایران کے عبوری صدر محمد مخبر نے کہا ہے کہ ان کا ملک عراق کے متعلق مرحوم صدر رئیسی کی پالیسی کو مضبوطی سے جاری رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عراق کے صدر عبداللطیف راشد سے ملاقات میں کیا جو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ایرانی صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے جاں بحق ہونے پر تعزیت کے لیے تہران آئے تھے۔ دوران ملاقات عبوری ایرانی صدر محمد مخبر نے کہا کہ ایران کے مسلمان،پڑوسی اور ہم خیال ریاستوں کیساتھ تعلقارت کا فروغ مرحم صدر رئیسی کی نمایاں کامیابی تھی۔ انہوں نے ایران کے سیاسی ، مذہبی نظام اور رئیسی کی خارجہ پالیسی میں عراق کے اہم مقام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عراقی حکومت اور عوام کے متعلق مرحوم صدر کی پالیسی بلا شک و شبہ پوری قوت سے جاری رکھی جائے گی۔ عراقی صدر نے رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی المناک موت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم صدر کی عراق کے لیے حمایت کی تعریف کی۔ انہوں نے ایران کے ساتھ تعلقات اور تعاون کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔



  تازہ ترین   
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر