اسلام آباد (نیشنل ٹائمز ) پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض نے کہا ہے کہ ان پر ایک سال سے زیادہ عرصے سے سمجھوتہ کرنے کے لیے بہت زیادہ دبا ئو ہے لیکن وہ استعمال نہیں ہوں گے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر ایک بیان میں رئیل اسٹیٹ بزنس کے ٹائیکون ملک ریاض نے کہا کہ ایک سال سے مجھ پر سمجھوتہ کرنے کے لیے بہت دبائو ہے، لیکن میں کبھی بھی کسی کو اجازت نہیں دوں گا کہ وہ مجھے سیاسی مقاصد کے لیے پیادہ کے طور پر استعمال کرے۔انھوں نے لکھا ساری زندگی اللہ نے ہمیشہ مجھے اپنے اصول پر قائم رہنے کی ہمت دی، ملک میں اسٹیٹ آف دی آرٹ پروجیکٹس متعارف کرانے پر مجھے، اور میرے کاروبار کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، 1996 سے آج تک ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی سزا بھگت رہا ہوں۔میری ساری زندگی، اللہ تعالی نے ہمیشہ مجھے اپنے اصول پر قائم رہنے کی رہنمائی کی ہے کہ میں کسی بھی معاملے میں سیاسی فریق نا بنوں ۔ اب ایک سال سے زیادہ عرصے سے، مجھ پر سمجھوتہ کرنے کے لیے بہت دبا ہے، لیکن میں کبھی بھی کسی کو اجازت نہیں دوں گا کہ وہ مجھے سیاسی مقاصد کے لیے پیادہ کے طورپر استعمال کرے ۔ملک ریاض نے کہا ماضی میں بھی اس طرح کے دبا ئو کا پوری ہمت اور طاقت کے ساتھ سامنا کیا ہے، آج بھی یہی کہوں گا کہ مجھے استعمال کرنا ہے تو میری لاش کے اوپر سے جانا پڑے گا، بیماری اور پریشانی کے باوجود ثابت قدم ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ روزانہ مالیاتی اور کاروباری نقصان برداشت کر رہے ہیں، اور یہ کہ انھیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے لیکن وہ دبا ئوکے باوجود ہتھیار نہیں ڈا لیں گے۔
ایک سال سے زیادہ عرصے سے مجھ پر سمجھوتہ کرنے کیلیے بہت زیادہ دبائو ہے، ملک ریاض



