یونان میں پاکستانی پرچم لہرانے پر خاتون صحافی گرفتار

ایتھنز(نیشنل ٹائمز) یونان میں مبینہ طور پر پاکستان کا قومی پرچم لہرانے کے الزام میں پاکستان کی خاتون صحافی مونا خان کو یونان میں گرفتار کرلیا گیا۔ مونا خان ہائیکنگ کے لیے یونان گئیں تھیں، وہ ایک سرکاری ٹی وی میں اینکر پرسن ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہیں وہاں مبینہ طور پر پاکستان کا قومی پرچم لہرانے پر مقامی پولیس نے حراست میں لیا۔ ان کے کوچ محمد یوسف نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ مونا خان کو گریس پولیس نے حراست میں لیا ہے، ان کا موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا ہے، میرا مونا خان سے آخری رابطہ ایک گھنٹے پہلے ہوا تھا۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ مونا خان کی رہائی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ اس کے علاوہ مونا خان کی مبینہ گفتگو بھی منظر عام پر آگئی جس میں انہیں کہتے سنا گیا کہ میرے ساتھ گریس پولیس نے بدسلوکی کی، تمام ہائیکرز ایک ساتھ جمع ہوئے تھے، جب میں نے پاکستانی پرچم نکالا تو پولیس نے مجھے حراست میں لے لیا۔ مونا خان نے کہا کہ مجھ سے سوال کیا گیا کہ آپ پاکستان کا پرچم لہرائیں گی، میں نے جواب دیا جی میں پاکستان کا پرچم لہراوں گی۔



  تازہ ترین   
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب
ایران کا جوہری پروگرام کسی بھی وقت قبضے میں لے سکتے ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر کے دورہ چین کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
مذاکرات کا مقصد قومی حقوق کی جنگ لڑنا ہے، سر تسلیم خم کرنا نہیں: ایرانی صدر
ایرانی وزیر خارجہ اور نیدرلینڈز کے ہم منصب کا رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر