سعودی محکمہ موسمیات نے حج کے موقع پر شدید گرمی کا الرٹ جاری کر دیا

ریاض (نیشنل ٹائمز ) سعودی محکمہ موسمیات نے حج کے موقع پر شدید گرمی کا الرٹ جاری کردیا ہے، رواں سال 24 سے 29 جون تک سال کا گرم ترین وقت ہوگا۔ سعودی محکمہ موسمیات کے سربراہ ایمن غلام نے عازمین حج کو خبردار کیا ہے کہ حج کا سیزن اس بار جون میں آرہا ہے جب بہت گرمی پڑتی ہے اور فضا میں نمی کا تناسب بھی بڑھ جاتا ہے۔ سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق مناسک حج کی ادائیگی 14 سے 19 جون تک متوقع ہے، ایمن غلام کا کہنا تھا کہ متعلقہ اداروں کو موسم کی کیفیت کا پوری طرح علم ہونا چاہیے تاکہ تمام ضروری اقدامات بروقت کیے جاسکیں جبکہ عازمین حج کے کیمپوں کے اندر کھانے پینے سے متعلق انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ایمن غلام کا کہنا تھا کہ رواں سال 24 لاکھ سے زائد افراد حج کریں گے، شدید گرمی میں ان کے لیے تمام ضروری انتظامات غیر معمولی توجہ چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت اس حوالے سے الرٹ ہے اور عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔



  تازہ ترین   
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر