جنوبی ایشیا شدید گرم موسم کی لپیٹ میں، بھارت میں ہیٹ ویو سے 9 افراد ہلاک

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز) جنوبی ایشیا کوشدید موسمی حالات کا سامنا ، بھارت کے مغربی حصے میں گرمی کی لہر کی وجہ سے کم از کم 9 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ بنگلہ دیش اور پڑوسی ریاستوں کے کچھ حصوں میں طوفان کے ٹکرانے کا خطرہ ہے۔ بین الاقوامی سائنسدانوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ پورے ایشیا میں درجہ حرارت میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا، جو ماحولیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے۔ موسم میں گرمی کے موسم میں درجہ حرارت مئی میں اپنے عروج پر ہوتا ہے لیکن سائنسدانوں نے رواں سال معمول سے زیادہ گرمی کی لہر کی پیش گوئی کی ہے جس کی بڑی وجہ موسم سون بارشوں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا کمزور سسٹم ہے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست راجستھان میں شدید گرمی کی وجہ سے بیمار پڑنے پر کم از کم 9 افراد ہلاک ہوگئے، تاہم ان کی موت کی اصل وجہ سے متعلق حتمی معلومات رپورٹ نہیں ہوسکیں۔ ویدر آفیشل کے حکام نے ریاست کے کئی حصوں کے ساتھ ساتھ پنجاب اور ہریانہ کی شمالی ریاستوں میں ہیٹ ویو سے خبردار کیا ہے۔ بھارت موسمی حکام نے میدانی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری پر ہیٹ ویو کی حد مقرر کی ہے۔ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے کہا کہ جمعرات (23 مئی) تک تقریبا 26 اضلاع شدید گرمی کی لہر میں تھے اور یہ سلسلہ 30 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ آنے کچھ دنوں میں سندھ کے دو شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب بنگلہ دیش اور مغربی بنگال کے کچھ حصوں میں شدید طوفان آنے کا خطرہ ہے۔



  تازہ ترین   
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر