کینیڈا نے ایک اور نامور سکھ شہری کو ممکنہ قتل کی سازش سے خبردار کر دیا

اوٹاوا (نیشنل ٹائمز) کینیڈا کی نیشنل پولیس سروس نے1985 کے ایئر انڈیا بم دھماکے میں ملوث افراد میں سے ایک رپودمن سنگھ ملِک کے بیٹے ہردیپ ملِک کو باضابطہ طور پر خبردار کیا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 23 جون 1985 میں آئرلینڈ کے ساحل پر ایئر انڈیا طیارے میں بم دھماکے سے 331 مسافر ہلاک ہوگئے تھے، اس وقت کہا گیا تھا کہ یہ دھماکا علیحدگی پسند خالصتان تحریک نے گولڈن ٹیمپل کے واقعے کے انتقام میں کیا۔یہ 2001 میں امریکا میں ہونے والے نائن الیون حملوں سے پہلے تاریخ کا سب سے بڑا دہشت گرد حملہ سمجھا جاتا تھا۔بعدازاں رپودمن سنگھ ملِک کو 14 جولائی 2022 کو برٹش کولمبیا کے شہر سرے میں ان کے دفتر کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا، اس کے بعد سے2 افراد پر ان کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔تاہم اب ان کے بیٹے ہردیپ ملک کو کینیڈا کی نیشنل پولیس سروس نے خبردار کیا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔مقتول سکھ رہنما کے بیٹے ہردیپ ملک کو یہ انتباہ اس وقت دیا گیا جب تفتیش کاروں نے رپودامن سنگھ ملک کے 2022 کے قتل میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کی تحقیقات کیں۔سی بی سی نیوز کے مطابق رائل کینیڈین مانٹڈ پولیس (آر سی ایم پی ) کے تفتیش کار فی الحال اس امکان کا جائزہ لے رہے ہیں کہ مقتول سکھ رہنما کے قتل کے پیچھے بھارتی حکومت ملوث تھی۔مقتول کی بیوہ اور ان کے خاندان کے کئی افراد گزشتہ ہفتے فرانس کا سفر کر رہے تھے جب رائل کینیڈین مانٹڈ پولیس نے ہردیپ ملک کو ایک خط بھیجا جس میں انہیں خبردار کیا گیا تھا کہ اس کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔رائل کینیڈین مانٹڈ پولیس برٹش کولمبیا کے ایک قانون کے تحت ڈیوٹی ٹو وارننگ کے خطوط جاری کرتا ہے جو حکام کو ہدایت کرتا ہے کہ وہ لوگوں کو مطلع کریں کہ ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔برٹش کولمبیا میں سکھ علیحدگی پسند تحریک سے وابستہ کئی لوگوں کو اس طرح کے نوٹس موصول ہوئے ہیں، سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ ننجر کو بھی جون 2023 میں مارے جانے سے قبل اسی طرح کا انتباہی خط موصول ہوا تھا۔دوسری جانب نیو یارک میں ایک امریکی شہری کو مبینہ طور پر قتل کرنے کی سازش کرنے کے الزام میں گرفتار نکھل گپتا نے امریکہ کو حوالگی کے خلاف جمہوریہ چیک کی آئینی عدالت میں درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر