روس نے ماسکو کنسرٹ ہال حملے کی ذمہ داری داعش پر عائد کردی

ماسکو(نیشنل ٹائمز)روس نے ماسکو کے کنسرٹ ہال میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری پہلی بار اسلامک اسٹیٹ گروپ (داعش ) پر عائد کردی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ماسکو کے کنسرٹ ہال حملے میں داعش کو ملوث قرار دیا گیا ہے، جو گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ملک میں دہشت گردی کی بدترین کارروائی تھی۔داعش متعدد مواقعوں پر 22 مارچ کے حملے کی ذمہ داری قبول کرچکی ہے جس میں 140 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے تاہم ماسکو نے ہمیشہ مغرب اوریوکرین کو ان حملوں سے جوڑنے کی کوشش کی ہے۔روسی میڈیا کے مطابق روس کی خفیہ ایجنسی ایف ایس بی کے سربراہ الیگزینڈر بورٹنیکوف نے دعوی کیا کہ حملے کی تیاری اور مالی معاونت کرنے والے دہشت گرد انٹرنیٹ کے ذریعے افغانستان کے صوبے خراسان میں بیٹھے کارندوں سے رابطے میں تھے ۔ایک سوال کے جواب میں الیگزینڈر بورٹنیکوف نے ماسکو حملے میں یوکرینی زوایے کو بھی رد نہیں کیا، ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو واضح ہدایات ملی تھیں کہ حملہ کرنے کے بعد یوکرین کی سرحد کی جانب بڑھیں، جہاں دوسری جانب سے انہیں راستہ فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حملے سے متعلق تفتیش جاری ہے لیکن یہ یقین کے ساتھ کہا جاسکتا ہے کہ یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس اس حملے میں براہ راست ملوث ہے، تاہم یوکرین نے متعدد بار اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔چار حملہ آوروں سمیت درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، تمام گرفتار افراد کا تعلق وسطی ایشیائی ملک تاجکستان سے ہے، جو افغانستان کی شمالی سرحد پر واقع ایک ملک ہے۔دوسری جانب امریکا نے کہا ہے کہ اس نے مارچ کے اوائل میں روس کو متعدد بار اس حوالے سے خبردار کیا تھا کہ کچھ انتہاپسند ماسکو میں کنسرٹ ہال پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔امریکی انٹیلی جنس کے نامعلوم اہلکاروں نے ماسکو حملے کے بعد امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے دعوی کیا کہ انہوں نے روس کو واضح طور پر بتایا تھا کہ آئی ایس کروکس سٹی ہال پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، تاہم روس نے ان رپورٹس پر غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر