سپین میں ریسٹورنٹ منہدم: 4 افراد ہلاک 16 زخمی، ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان

میڈرڈ (نیشنل ٹائمز) اسپین میں میلورکا جزیرے کے ساحل سمندر پر واقع ایک ریسٹورنٹ منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبر رساں کے مطابق ہسپانوی حکام نے ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، حکام نے فوری طور پر اس حادثے کی وجہ کی نشاندہی نہیں کی تاہم، ایک فائر اہلکار نے کہا کہ عمارت میں ضرورت سے زیادہ ہجوم کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔دو منزلہ عمارت دارالحکومت کے جنوب میں پلایا ڈی پالما کے علاقے میں منہدم ہوئی۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 20 اور 30 سالہ 2 جرمن خواتین، ایک 44 سالہ سینیگالی مرد اور ہوٹل کی ملازمہ 23 سالہ ہسپانوی خاتون شامل ہے۔پالما کے ڈپٹی میئر جاوی بونٹ نے کہا کہ دونوں جرمن چھٹی پر تھے جبکہ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ سینیگالی شخص برسوں سے اس جزیرے پر مقیم تھا۔ایمرجنسی سروسز کے ترجمان نے بتایا کہ اس حادثے میں 16 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، ایمرجنسی سروسز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ 7 افراد بہت شدید اور 9 افراد شدید زخمی ہیں، انہیں بحیرہ روم کے جزیرے کے دارالحکومت پالما ڈی میلورکا کے مختلف ہسپتالوں میں لے منتقل کردیا گیا ہے۔ وقوعہ پر فائر فائٹرز کو بڑی تعداد میں تعینات کیا گیا، ایمبولینسز نے متاثرین کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس نے سڑک کو سیل کر دیا تاکہ امدادی ٹیموں کو کام کرنے دیا جاسکے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ
کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر