ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

لندن(نیشنل ٹائمز )پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابقآئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے جو ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔بابراعظم (کپتان ) ، صائم ایوب، محمد رضوان، فخرزمان، اعظم خان، عثمان خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، محمد عامر، عباس آفریدی، نسیم شاہ، حارث رئوف اور ابرار احمد شامل ہیں۔عثمان خان، اعظم خان، ابرار احمد، عباس آفریدی اور صائم ایوب پہلی بار ٹی20 ورلڈ کپ کھیلیں گے۔ ٹیم میں کوئی ٹریولنگ ریزرو کھلاڑی شامل نہیں ہے ۔قومی سلیکشن کمیٹی نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی باصلاحیت اور متوازن ٹیم ہے جس میں نوجوانوں اور تجربے کا امتزاج موجود ہے۔ یہ کھلاڑی کچھ عرصے سے ایک ساتھ کھیل رہے ہیں اور عالمی ایونٹ کے لیے اچھی طرح تیار نظر آتے ہیں۔ حارث رئو ف مکمل طور پر فٹ ہیں اور نیٹ پر اچھی بولنگ کر رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ آنے والے میچوں میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے کیونکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دیگر بولرز کے ساتھ ان کا اہم کردار ہوگا۔ ۔ ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کے اعلان کی ڈیڈ لائن 24 مئی تھی، چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے قومی ٹیم اس وقت انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔ بعد ازاں یکم جون کو میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہوگی۔امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان گروپ اے میں شامل ہے۔گروپ اے میں پاکستان کے ساتھ ساتھ روایتی حریف بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکا بھی موجود ہیں۔پاکستان ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گا۔پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ 9 جون کو نیویارک میں کھیلا جائے گا۔ایونٹ میں پاکستان اور کینیڈا 11جون کو مدمقابل ہوں گی جبکہ گرین شرٹس اپنا آخری گروپ میچ آئرلینڈ کے خلاف 16 جون کو کھیلیں گے۔یاد رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا ریکارڈ متاثر کن رہا ہے۔2009 میں پاکستان نے یونس خان کی قیادت میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔2007 میں جنوبی افریقہ میں منعقدہ پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے شعیب ملک کی قیادت میں فائنل کھیلا تھا جبکہ 2022 میں بھی اس نے بابراعظم کی قیادت میں فائنل کھیلا۔ 2010 ۔2012 ۔ اور 2021 میں پاکستان سیمی فائنل کھیل چکا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر