پی ٹی آئی کا فضل الرحمن کے ساتھ ملکر جلد حکومت کیخلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پی ٹی آئی نے سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف جلد تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا،سابق اسپیکر قومی اسمبلی و رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا ہے حکومت کو ان ہائوس تبدیلی یا نئے الیکشن کے ذریعے ختم کرنے کا آپشن ہے، تحریک انصاف اور مولانا فضل الرحمن اب دور نہیں رہ سکتے، مولانا فضل الرحمن اور ہمارا ایجنڈا ایک ہے اور ان کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف جلد تحریک شروع کریں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے 2018 کی حکومت لینے کو غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی کی حکومت لینا تحریک انصاف کی غلطی تھی، ہمیں کمزور حکومت نہیں لینی چاہیے تھی، ہمیں صوبائی اسمبلیاں نہیں توڑنی چاہیے تھیں، میری رائے تھی کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیاں بھی نہیں توڑنی چاہیے تھیں۔اسد قیصر نے معافی کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے مطالبے کو غیر آئینی قرار دے دیا۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے معافی کا کوئی تصور بھی نہیں ہے، ادارے کا معافی کا مطالبہ غیر آئینی ہے، ادارے کو اس طرح سرعام بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔سابق اسپیکر نے کہا کہ ملک میں اس وقت سول مارشل لا ہے، آئین اور قانون نام کی کوئی چیز نہیں، سروے کروا لیں 99 فیصد عوام اس حکومت کو جعلی اور مینڈیٹ چور سمجھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے الفاظ نوٹ کرلیں، ن لیگ مزید حکومت میں رہی تو اس کی حیثیت مسلم لیگ ق سے بھی کم ہوگی، نواز شریف دیکھ رہے ہیں کہ ان کی پارٹی ختم ہو رہی ہے، شہباز شریف کو معلوم ہے کہ وہ، ان کا بھائی اور بھتیجی انتخاب ہار چکے ہیں جبکہ مریم نواز شریف ناجائز وزیراعلی پنجاب ہیں۔اسد قیصر نے حال ہی میں پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے ہتک عزت قانون کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا ہتک عزت سے متعلق قانون پر قومی اسمبلی میں احتجاج بھی کرے گی۔



  تازہ ترین   
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب
ایران کا جوہری پروگرام کسی بھی وقت قبضے میں لے سکتے ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر کے دورہ چین کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
مذاکرات کا مقصد قومی حقوق کی جنگ لڑنا ہے، سر تسلیم خم کرنا نہیں: ایرانی صدر
ایرانی وزیر خارجہ اور نیدرلینڈز کے ہم منصب کا رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر