ہماری ٹیم کی اسٹرینتھ تگڑی ہے، کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں: فخر زمان

لندن (نیشنل ٹائمز )پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم کی اسٹرینتھ تگڑی ہے، کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں ، ورلڈ کپ کیلئے تمام چیزیں سیٹ ہیں، میڈیا پر تو 10 لوگ ہر طرح کی مختلف بات کرتے ہیں۔انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی سے قبل جمعہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ مجھے اور ہر پلیئر کو اپنے اپنے رولز کا پتہ ہے کہ اس کا کیا نمبر ہے، کھلاڑیوں کو یہ بھی پتہ ہے کہ وہ جا رہے ہیں یا نہیں۔فخر زمان نے کہا کہ ہماری ٹیم کی اسٹرینتھ تگڑی ہے کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں، بطور ٹیم ہمارا مائنڈ سیٹ بن چکا ہے کہ ہمیں اٹیکنگ کرکٹ ہی کھیلنی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اس مائنڈ سیٹ سے ہی گئے تو چانسز ہیں، اگر فارم لگی ہوتی ہے تو کوشش ہوتی ہے کہ اس کو لمبا لے کر جاں،میرا رول تیز کھیلنا ہے، 10 رنز کروں یا 50 کروں، ٹیم کے کام آنا چاہئیں۔فخر زمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مائنڈ سیٹ یہ ہی ہے کہ پہلے بیٹنگ کریں تو 200 سے زائد رنز ہی کریں،ورلڈ کپ میں اس مائنڈ سیٹ کے ساتھ جانا ہے، آپ کو نظر آئے گا کہ ہم کس سوچ کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کیا کہتے ہیں وہ بات الگ ہے، آئرلینڈ سے پہلے میچ کی شکست کے بعد ہم نے میٹنگ کی اور مائنڈ سیٹ بنایا، انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی بی یا سی ٹیم نہیں ہوتی، کسی ٹیم کو سی ٹیم کہنا اس کی توہین ہوتی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر