ملک بھر میں بجلی کی طلب 26 ہزار میگاواٹ کے قریب پہنچ گئی

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز ) ملک بھرمیں بجلی کی طلب 26 ہزار میگا واٹ کے قریب پہنچ گئی، بجلی کا شارٹ فال ساڑھے پانچ ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا۔ ذرائع نیشنل پاورکنٹرول سینٹر کے مطابق بجلی کی پیداوار20 ہزار 300 میگاواٹ ہے،پن بجلی سے 6 ہزار تین سومیگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،تربیلا ڈیم سے2200 میگا واٹ،تربیلا فورسے1100میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،غازی بروتھا سے 1200، منگلا ڈیم سے 950 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ دیگرچھوٹے پن بجلی ذرائع سے 750میگاوٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے سے بڑھ گیا،شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چار سے چھ گھنٹے ہوگیا۔ نقصانات،چوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12سے16گھنٹوں تک ہوگیا حکام پاورڈویژن کے مطابق ملک بھرمیں کہیں اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی۔ سرکاری تھرمل پاورپلانٹس سے گیارہ سومیگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،آئی پی پیز سے 8ہزار 250میگاواٹ بجلی کی پیداواری ہورہی ہے،نیوکلئر پاورپلانٹس سے 3540میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، ونڈ سے 820سولر سے 203 بیگاس سے 145میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر