افغانستان ،کالجز کے لیے داخلہ ٹیسٹ 6 جون سے شروع ہوگا

کابل(نیشنل ٹائمز)افغانستان میں کالجزکے لیے داخلہ ٹیسٹ کا پہلا مرحلہ 6 جون سے شروع ہوگا۔تاہم لڑکیوں کو کالج کے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کی اجازت ہوگی یا نہیں اس حوالے سے حکام خاموش ہیں۔ سرکاری خبر ایجنسی باخترکے مطابق امتحانات سے متعلق قومی کمیٹی کے سربراہ شیخ عبدالباقی حقانی نے کہاکہ کالج داخلہ ٹیسٹ کانکور پانچ مراحل میں ہوں گے جن میں سے پہلا مرحلہ ملک کے 34 میں سے16 صوبوں میں6جون کو منعقد ہوگا۔دوسرے مرحلے میں 21 اور 22 جون کو دارالحکومت کابل اور اس کے اضلاع میں داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد کیاجائے گا۔افغانستان میں اس وقت ساتویں جماعت سے آگے لڑکیوں کی تعلیم پرپابندی عائد ہے۔حکام کی جانب سے ملک بھر میں داخلہ ٹیسٹ دینے والے طلبا کی تعداد اور لڑکیوں کی داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ
کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر