خانہ کعبہ کا مرکزی دروازہ اور حجراسود کا خول تیار کرنے والے محمد عاشق حسین انتقال کرگئے

مکہ مکرمہ (نیشنل ٹائمز )خانہ کعبہ کے مرکزی دروازے اور حجراسود کا خول تیار کرنے والی کمپنی کے مالک محمد عاشق حسین انتقال کرگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد عاشق کا تعلق پاکستان کے احمد پور شرقیہ، ضلع بہاولپور سے تھا ان کے والد کا نام ملک غلام قادر تھا ان کے والد بھی بہاولپور کے نواب صادق محمد عباسی کے محل میں سنار کا کام کرتے تھے۔محمد عاشق کے والد نے ان کو 1970 میں مدینہ بھیجا تھا مدینہ منورہ میں انھوں نیبطور چرواہا نوکری کی لیکن بعد میں محمد عاشق کا شمار سعودی عرب میں سونے کے بڑے تاجروں میں ہونے لگا۔ محمد عاشق نے خانہ کعبہ کے مرکزی دروازے کی تنصیب اپنے ہاتھوں سے کی تھی ، 200 کلو سونے سے بنے بیت اللہ شریف کے دروازے کی تعمیر و تنصیب کی سعادت ان کی کمپنی کو حاصل ہوئی۔ خانہ کعبہ کی چھت سے بارش کے پانی کو نیچے لانے کیلئے رحمت کا پرنالہ بھی محمد عاشق کی کمپنی نے ہی تیار اور تنصیب کیا۔ محمد عاشق نے بتایا تھا کہ 1978 میں سعودی حکومت نے بیت اللہ شریف کے مرکزی دروازے کو تبدیل کرنے کا کام ایک لبنانی کمپنی کو دیا تھا جس نے بیت اللہ شریف کا دروازہ ڈیزائن کیا تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر