بھارت بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں، ہیٹ ویو کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز)پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، دارالحکومت دہلی اور شمالی بھارت کے علاقوں میں ہیٹ ویو کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 47ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد ہو گیا، آئندہ چند روز تک درجہ حرارت اس سے بھی اوپر جانے کا امکان ہے، موسم کی صورتحال کے باعث ہیٹ ویو کے اثرات رواں ہفتے بھی رہیں گے۔بھارتی محکمہ موسمیات نے دہلی، پنجاب، ہریانہ، راجستھان، چندی گڑھ اور مغربی اترپردیش کیلئے ریڈ الرٹ جاری کر دیا، دہلی میں درجہ حرارت 47ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے پر حکام نے سکولوں کو بند کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مروٹنجے موہاپترا نے موسمی تبدیلی پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عوام کیلئے ریڈ الرٹ جاری کرنا ضروری تھا، ہیٹ ویو کو اگر سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو یہ اموات اور بیماریوں کو سبب بنتا ہے، شدید گرمی کے سبب ہیٹ سٹروک کا بھی خطرہ ہے۔ڈاکٹر موہاپترا نے مزید کہا کہ کمزور افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے اور شہریوں کو اگر پیاس نہ بھی لگے تو زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کرنا چاہیے، شہریوں کو چھاں میں رہنا چاہیے اور پانی کافی استعمال کرنا چاہیے تاکہ ڈی ہائیڈریشن نہ ہو۔بھارتی محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نے کہا کہ گرمی سے جانور، زمینی ٹرانسپورٹ اور توانائی کی ترسیل بھی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، گرمی کی اس لہر میں بجلی کی ڈیمانڈ بہت بڑھ گئی اور گزشتہ روز دہلی میں بجلی کی ڈیمانڈ پیک پر پہنچ گئی تھی۔واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بھارت اور دوسرے ایشیائی ممالک میں اپریل سے ہیٹ ویوز خطرناک حد تک پہنچ رہے ہیں، رواں سال مشرقی بھارت میں اپریل کا مہینہ تاریخ کا گرم ترین اپریل رہا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر