ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف خفیہ دستاویزات کیس، اہم معلومات سامنے آگئیں

نیویارک (نیشنل ٹائمز)امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف خفیہ دستاویزات کیس میں حیران کن معلومات سامنے آگئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق عدالت میں جمع کرائی گئی نئی تفصیلات میں بتایا گیا کہ محکمہ انصاف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ سے خفیہ دستاویزات تلاش کرنے کا اختیار خطرناک فورس کو سونپا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اگست 2022 میں فلوریڈا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی نے چھاپہ مار کر سیف کو توڑ دیا تھا۔ 77سالہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت چھوڑنے کے باوجود 300سے زائد اہم دستاویزات فلوریڈا میں اپنے گھر میں ہی رکھ لی تھیں جو عدالتی حکم پر چھاپے کے بعد برآمد ہوئی تھیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ پر 2021 میں صدارتی ہائوس سے نکلنے کے بعد خفیہ دستاویزات کو غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔امریکی میڈیا نے اس حوالے سے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایف بی آئی حکام کو ہدایت کی گئی تھی کہ کلاسیفائیڈ معلومات اور امریکی حکومت کے ریکارڈ کو ڈھونڈ کر تحویل میں لیا جائے جبکہ ایف بی آئی ایجنٹس کو کہا گیا کہ وہ گولیاں، بارود، ہتھکڑی اور بولٹ کٹر بھی اپنے ساتھ رکھیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈسٹرکٹ جج ایلین کینن نے ٹرمپ کے خفیہ دستاویزات کے مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی ہے۔



  تازہ ترین   
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر