نواز شریف آئی ٹی سٹی 10 سال کیلئے ٹیکس فری کررہے ہیں، مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی 10 سال کیلئے ٹیکس فری کررہے ہیں،کہ صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور
انفارمیشن ٹیکنالوجی پر کام تیزی سے جاری ہے۔ تفصیل کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے الٹرنیٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پنجاب میں ڈیولپمنٹ اورعوام کی فلاح و بہبود کے لیے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پر کام تیزی سے جاری ہے، اسکولوں کی کارکردگی کے لحاظ سے کیٹگری بنارہے ہیں، ٹیچر ٹریننگ اور انرولمنٹ پراجیکٹ لارہے ہیں، جب کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی پوری کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی بہت بڑی آبادیوں کے لئے سیوریج سسٹم لانا بہت بڑا چیلنج ہے، بیشتر شہروں میں ویسٹ مینجمنٹ سسٹم اور لینڈ فل سائٹ موجود نہیں ہے، شہروں اور دیہات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج اور ڈرینج کا پائیدار نظام وضح کیا جارہا ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ فلٹریشن پلانٹ سے متعلق امور کو ایک ہی محکمے کے سپرد کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں لو کاسٹ ہائو سنگ اسکیم کے تحت عام آدمی کواپنی چھت میسر ہوگی، شرمپ فارمنگ پرکام جاری ہے اور کسانوں کے لئے جامع کسان کارڈ لارہے ہیں۔وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف آئی ٹی سٹی 10 سال کے لئے ٹیکس فری کررہے ہیں، جب کہ دنیا کے پہلے ورچوئل وویمن پولیس اسٹیشن سے پانچ ہزار شکایات یا ازالہ کرچکے ہیں۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے الٹرنیٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے کہا کہ پنجاب کو ترقی کے سفر میں بھرپور سپورٹ کررہے ہیں، پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں، ترقی اور خوشحالی کے سفر میں پنجاب کے پارٹنر بننا چاہتے ہیں، جب کہ پنجاب میں سیکورٹی اور دیگر انتظامات دیکھ کو خوشی ہوئی۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر