راولپنڈی (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنماء نے کہا ہے کہ 30 مئی کو سپریم کورٹ میں میرا میچ ہے،ہمیں پتہ ہے کہ رئوف حسن پر حملے کے پیچھے کون ہے،پارٹی تیار ہو جائے روف حسن کے معاملے پر سڑکوں پر نکلیں گے،ہماری برداشت ختم ہو رہی ہے ‘میڈیا کا منہ بند کرنے کیلئے فارم 47 کی وزیراعلیٰ نے ہتک عزت کا قانون پاس کیا‘ملک میں خوف کے ذریعے سب کچھ چلایا جا رہا ہے‘پی ٹی آئی کو جلسے تک کی اجازت نہیں دی جا رہی‘خیبر پختونخوا میں کسی مخالف پر کوئی کیس کیا یا کسی کو جیل میں ڈالا‘ انسانوں اور جانوروں کے معاشرے میں فرق ہوتا ہے انسانوں کا معاشرہ لوگوں کے دل جیت کر چلایا جاتا ہے۔بدھ کے روز اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 8فروری سے پہلے تین سزائیں دی گئی تمام پروپیگنڈے کے باوجود لوگوں نے ہمیں جتوایا۔انہوں نے سمجھا تھا کہ ہم الیکشن سے بھاگ جائیں گے۔اسلام آباد کا ریٹرننگ افیسر بھاگا ہوا ہے۔پٹن کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی اسلام آباد کی نشستیں 50 ہزار کی لیڈ سے جیتی ہوئی تھی۔انھوں نے کہا کہ لاہور میں ٹرائیبیونل ہی نہیں بنایا جا رہا ڈرے ہوئے ہیں کہ حلقے نہ کھل جائیں۔تین ماہ ہو گئے ٹرائیبیونلز سے فیصلے آنے چاہیے تھے۔انھوں نے کہا کہ میڈیا کا منہ بند کرنے کے لیے فارم 47 کی وزیراعلیٰ نے عزت کا قانون پاس کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں خوف کے ذریعے سب کچھ چلایا جا رہا ہے۔پی ٹی آئی کو جلسے تک کی اجازت نہیں دی جا رہی۔خیبر پختون خواہ میں کسی مخالف پر کوئی کیس کیا یا ہم نے کسی کو جیل میں ڈالا۔ہمیں پتہ ہے کہ روف حسن پر حملے کے واقعہ کے پیچھے کون ہے۔انھوں نے کہا رؤف حسن کے ساتھ جو ہوا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ نظام ڈنڈے کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ پارٹی تیار ہو جائے روف حسن کے معاملے پر سڑکوں پر نکلیں گے۔ہماری برداشت ختم ہو رہی ہے اور ہم سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔انھوں نے کہا کہ ملکی حالات کی وجہ سے سڑکوں پر نہیں نکل رہے تھے۔معیشت اس قابل نہیں کہ احتجاج برداشت کر سکے کوئی بھی نقصان ہوا تو یہ خود ذمہ دار ہونگے ا ن کا کہنا تھا کہ پارٹی تیار رہے ہم اسمبلی اور بجٹ اجلاس نہیں چلنے دیں گے۔شہباز شریف کہہ رہا ہے کہ مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے۔مشکل فیصلے تب ہوتے ہیں جب لیڈر قربانیاں خود سے شروع کرے۔نواز شریف شہباز شریف اور زرداری بیرون ملک رکھے گئے اربوں روپے واپس لیکر آئیں قوم بہت قربانی دے چکی اب قوم پہلے آپ سے قربانی چاہے گی۔انھوں نے کہا کہ تمام کیسز براہ راست نشر کیے جائیں قوم کو پتہ لگے چوری کس نے کی۔ غداری کا بھی کیس چلانا ہے تو چلائیں پھانسی کے لیے بھی تیار ہوں۔ججز پر جو خوف تھا وہ اترتا جا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ کیا نواز شریف سے کوئی ڈیل نہیں کی چوہدری نثار کے ساتھ نواز شریف سے ملاقات ہوئی تھی۔نواز شریف نے سمجھ لیا کہ میرے ضمیر کی قیمت صرف ایک سڑک ہے۔بنی گالہ کی سڑک توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر بنوائی تھی۔نواز شریف اور محسن نقوی بتائیں کہ پیسہ باہر کیسے گیاعمران خان نے کہا کہ پرویز الہی کی رہائی پر خوش ہوں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں پرویز الہی اگر پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیتا تو اسی دن رہا ہو جاتاانھوں نے کہا کہ ججز اپنی ساکھ کے لیے کھڑے ہو گئے ہیں اس لیے انہیں لگ رہا ہے کہ ڈیل ہو گئی۔امریکہ کو اجازت ہے کہ وہ حکومت گرا دے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ اجازت نہیں کہ میں امریکہ کی سازش کو بے نقاب کروں۔
30 مئی کو سپریم کورٹ میں میرا میچ ہے، ہمیں پتہ ہے رئوف حسن پر حملے کے پیچھے کون ہے‘ بانی پی ٹی آئی



