گوشت اور گوشت بنی مصنوعات کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 24.37 فیصد اضافہ

فیصل آباد (نیشنل ٹائمز) ملک سے گوشت اور گوشت بنی مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 24.37 فیصد اضافہ کا اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا اپریل 2024 کی مدت میں 430.738 ملین ڈالر مالیت کا 104513 میٹرک ٹن گوشت اور گوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24.37 فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک سے 346.332 ملین ڈالر مالیت کا 80,423 میٹرک ٹن گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔مالی سال کے پہلے 10ماہ میں مچھلی اور مچھلی سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں مجموعی طورپر 15.74 فیصد کی کمی ہوئی ہے، جولائی سے اپریل تک کی مدت میں 167345 میٹرک ٹن مچھلی اور مچھلی سے بنی مصنوعات کی برآمدات ریکارڈکی گئی جن کی مالیت 342.154 ملین ڈالر، گزشتہ مالی سال کے پہلے 10 مہینوں میں 406.090 ملین ڈالر مالیت کی 173550 میٹرک ٹن مچھلی اور مچھلی سے بنی مصنوعات کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔واضح رہے کہ جولائی تااپریل 2024 تک کی مدت میں اشیاء خوراک کی مجموعی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر45.61 فیصدکااضافہ ہواہے۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر