فیس بک نے بھارت میں مسلمان مخالف مواد دکھانے کی کھلی چھٹی دے دی

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز)بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کو سوشل میڈیا پر ہندوتوا کو پھیلانے کے لیے کھلی چھٹی مل گئی۔ مسلمانوں کے خلاف مواد کو نہیں ہٹایا گیا جبکہ مودی مخالف 5تقاریر اور اشتہارات کو ہٹا دیا گیا،انتخابات جیتنے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کی مسلمان دشمن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)نے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے لیے فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو استعمال کرنا شروع کردیا۔فیس بک نے بھارت میں مسلمان مخالف مواد دکھانے کی منظوری دے دی۔ فیس بک پر آنے والے اشتہار میں مسلمانوں کو کیڑوں اور دہشتگردوں سے تشبیہہ دی گئی ہے۔ بی جے پی کے رہنما مسلمان مخالف مواد پھیلانے اور مذہبی تشدد کو بڑھانے کے لیے بے دریغ سوشل میڈیا کا استعمال کررہے ہیں تاہم ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کیا جارہی۔مودی سرکار نے ایک اشتہار میں ایک اپوزیشن لیڈر کو پھانسی دینے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ جھوٹا دعوی کیا کہ وہ پاکستان کے جھنڈے کی تصویر کے ساتھ بھارت سے ہندوں کو مٹانا چاہتے ہیں۔ بی جے پی اور مودی بھارت میں ہندو قوم پرستی کو پروان چڑھانے کے لئے تیسری بار کے لیے اقتدار میں آنے کے لئے بے تاب ہیں۔مودی کی جانب سے میٹا کو انگریزی، ہندی، بنگالی، گجراتی میں 22اشتہارات پیش کیے گئے جن میں سے 14کو منظور کیا گیا۔ میٹا کی یہ واضح پالیسی ہے کہ وہ اپنے پلیٹ فارمز پر مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ہیرا پھیری کرنے والے مواد کو پھیلنے سے روکے گی تاہم مسلمانوں کے خلاف مواد کو نہیں ہٹایا گیا جبکہ مودی مخالف 5تقاریر اور اشتہارات کو ہٹا دیا گیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ
کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر