نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا حکومتی فیصلہ بدستور نافذالعمل

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے واضح کیا ہے کہ نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے پر حکمِ امتناع نہیں۔ ہائیکورٹ میں ٹیکس نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت نے موبائل نیٹ ورک کمپنیز کے خلاف کارروائی پر جاری اسٹے آرڈر خارج کرنے کی متفرق درخواست دائر کی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ایک بات واضح کر دوں کہ حکمِ امتناع سمز بلاک کرنے پر نہیں ہے، اسٹے آرڈر صرف درخواست گزاروں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تھا، حکومت کا سمز بلاک کرنے کا آرڈر اب بھی اِن فیلڈ ہے، عدالت سمجھ سکتی ہے کہ حکومت معاشی ریفارمز پر فوکس کر رہی ہے، یہ اقدام بھی انہی ریفامرز کے تناظر میں لیا گیا ہو گا، عدالت کوشش کرے گی کہ جلد از جلد اس کیس کا فیصلہ ہو جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت جون تک ملتوی کر دی۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر