علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقررکر دئیے گئے ،وزارت قانون وانصاف نے ڈاکٹرراغب حسین نعیمی کی تقرری کانوٹیفکیشن جاری کردیا،صدر آصف علی زرداری نے علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دی۔ڈاکٹرراغب حسین نعیمی جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ،متحدہ علماءبورڈ پنجاب کے چیئرمین بھی ہیں۔
ڈاکٹر راغب نعیمی گورنمنٹ کالج کے گریجویٹ،پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے عربی میں گولڈ میڈلسٹ اور پی ایچ ڈی ہیں۔حال ہی میں آپ کو صدرمملکت آصف علی زرداری کی جانب سے “ستارہ امتیاز” سے نوازاگیا۔نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مذہبی سکالر ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو چیئرمین متحدہ علما بورڈ پنجاب مقرر کیاتھا۔

محکمہ اوقاف نے راغب نعیمی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

خیال رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین سمیت 12ارکان گزشتہ ماہ ریٹائر ہوگئے تھے۔ وزارت قانون نے 19 اپریل 2021 کو 12 ممبران کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ڈاکٹر قبلہ ایاز چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی حیثیت سے 3 سال کی مدت ختم ہونے پر چند روز قبل ریٹائرڈ ہوئے تھے۔اسلامی نظریاتی کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی حیثیت سے قبلہ ایاز کا دوسرا دور مکمل ہوا تھا۔
اعلامیے کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے 12 دیگر ممبران کی رکنیت کی مدت بھی مکمل ہوگئی تھی۔ حافظ طاہر اشرفی، مولانا ضیاءاللّہ بخاری، مفتی محمد زبیر کی بھی رکنیت کی مدت مکمل ہوگئی تھی۔اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن مولانا حامدالحق حقانی، مولانا نسیم علی شاہ کی رکنیت کی مدت بھی مکمل ہوگئی تھی۔مولانا ابوالحسن الازہری، مولانا جنید امین، علامہ حسین اکبراور صاحبزادہ محمد حسان، عمیر محمود، حبیب عرفانی کی رکنیت کی مدت بھی مکمل ہوگئی تھی۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر