سندھ ہائیکورٹ، لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سیکریٹری دفاع کو طلبی کا نوٹس

کراچی (نیشنل ٹائمز) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سیکریٹری دفاع کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا اور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں لاپتا شہریوں کی تصاویر بھی شائع کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، عدالت نے بازیابی سے متعلق پیش رفت نہ ہونے پر پولیس پر اظہار برہمی کیا۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیے کہ 2018 سے حراستی مراکز سے رپورٹس حاصل نہیں کرسکے۔ عدالت نے پولیس، رینجرز اور دیگر لاپتا افرادکی بازیابی کے لیے مثر اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔ 9 سال سے لاپتا کامران کے والدین سے عدالت کے سامنے ہاتھ جوڑ لیے، عدالت نے ایم کیوایم کارکن جاوید اور یاسین کی عدم بازیابی سے پر اظہار تشویش کیا، جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیے کہ پولیس کی جانب سے روایتی رپورٹس پیش کی جارہی ہیں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ دس سال میں یہ بھی تعین نہیں ہوسکا، خود گئے ہیں یا جبری طور پر لاپتا ہیں۔ بعد ازاں، سندھ ہائی کورٹ نے سیکرٹری دفاع کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا اور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں لاپتا شہریوں کی تصاویر بھی شائع کرنے کا حکم دے دیا۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر