ایرانی ملٹری چیف نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا

تہران (نیشنل ٹائمز) ایران کے ملٹری چیف آف اسٹاف محمد باقری نے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ایرانی خبر رساںادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ملٹری چیف آف اسٹاف محمد باقری نے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملٹری چیف نے ایک اعلی سطحی کمیٹی کو حادثے کی وجہ کی تحقیقات شروع کرنے کا حکم دیا۔ دوسری جانب ایرانی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ ڈپٹی کوآرڈی نیٹر آف جنرل اسٹاف کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی جو حادثے کی وجوہات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔یاد رہے کہ ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر اتوار کو ہونے والے ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کی تصدیق پیر کے روز کی گئی۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ
کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر