پاکستان سے نواز شریف کی کارکردگی نکال دیں ملک اندھیرے میں چلا جائے گا، حنیف عباسی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہاہے کہ پاکستان سے نواز شریف کی کارکردگی نکال دیں ملک اندھیرے میں چلا جائے گا،نواز شریف نے کوئی ڈیل نہیں کی، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ایک فیشن بنا دیا گیا ہے کہ اداروں پر الزامات لگا دیئے جاتے ہیں،دشمن ایسے باہر بیٹھے لوگوں پر لاکھوں ڈالرز خرچ کر رہے ہیں، اداروں کے معاملے میں جذباتی ہوں نہ عدلیہ پر تنقید کروں گا،دوہری شہریت سے متعلق قانون بنانا چاہیے،16ماہ میں شہباز شریف نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ 2017میں ایک چلتے ہوئے پاکستان کو روک دیا گیا تھا،نواز شریف کے خلاف کیوں مانیٹرنگ جج لگائے گئے،نواز شریف کے خلاف دبائو میں فیصلہ لکھا تھا تو انکار کرتے نہ لکھتے،ایک فیشن بنا دیا گیا ہے کہ اداروں پر الزامات لگا دیئے جاتے ہیں،آج کل ایک ٹرینڈ بنا ہوا ہے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف تنقید کرتے ہیں،دشمن ایسے باہر بیٹھے لوگوں پر لاکھوں ڈالرز خرچ کر رہے ہیں، اداروں کے معاملے میں جذباتی ہوں نہ عدلیہ پر تنقید کروں گا،دوہری شہریت سے متعلق قانون بنانا چاہیے،2017 میں مینڈیٹ کے ساتھ نا انصافی ہوئی تھی،۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چیف ایگزیکٹو تھے ان کی اجازت سے نواز شریف باہر گئے 16ماہ میں شہباز شریف نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا،کیا نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس جعلی تھیں،نواز شریف نے کوئی ڈیل نہیں کی، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پاکستان سے نواز شریف کی کارکردگی نکال دیں ملک اندھیرے میں چلا جائے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر