بانی پی ٹی آئی نے 3 کے علاوہ باقی تمام سیاسی جماعتوں سے بات کرنے کا کہا ہے، رئوف حسن

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ترجمان پی ٹی آئی رئوف حسن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 3پارٹیز کے علاوہ باقی تمام جماعتوں سے بات کرنے کا کہا ہے،ہماری بہت ساری پٹیشنز اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہیں لیکن نہیں سنی جا رہیں،بانی پی ٹی آئی کی تصویر کی انویسٹی گیشن بتاتی ہے کچھ دبائو تو ہے، ہم کسی فرد یا ادارے کو ٹارگٹ نہیں کرتے ۔پیر کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رئوف حسن نے کہا کہ ہم ہر پارٹی سے رابطے میں ہیں،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں،76 سال سے جو لوگ ملک چلا رہے ہیں اس سے ملک تباہ ہوا ہے،ہماری بہت ساری پٹیشنز اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہیں لیکن نہیں سنی جا رہیں،عمران خان نے 3پارٹیز کے علاوہ باقی ساری جماعتوں سے بات کرنے کا کہا ہے،ہم سیاسی جماعتوں سے بات کر رہے ہیں ۔بانی پی ٹی آئی کی تصویر لیک ہونے پر تحقیقات کرانا عدلیہ پر دبائو ظاہر کرتا ہے،ہم کسی فرد یا ادارے کو ٹارگٹ نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی کو بولنے ہی نہیں دیا،جس کے پاس پاور ہو گی اس کو ذمہ داری نبھائی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی کے بہت اچھے ورکر ہیں۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر