شمالی وزیرستان میں انتہا پسندی کو منہ توڑ جواب، بمباری سے تباہ ہونے والے لڑکیوں کے سکول میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

شمالی وزیرستان(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے بمباری سے تباہ ہونے والے لڑکیوں کے سکول میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کردئی گئی ۔عافیہ گرلز سکول میں بچیاں مسکراتے چہروں کے ساتھ آج سکول پہنچیں شمالی وزیر ستان میں دہشتگردوں کی جانب سے بم سے اڑانے جانے والے گرلز سکول کی تعمیر نو مکمل کرلی گئی آج سکول میں باضابطہ طور پر تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں ۔وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے سکول کو آج دوبارہ کھول دیاگیا ہے سکول کو دوبارہ کھولنے سے شمالی وزیرستان کی بچیاں مفت تعلیم حاصل کررہی ہیں۔ سکول میں 4 کمروں کی چھت مکمل کرلی گئی ہے ۔آج سکول پہنچنے پر بچیوں کے چہرے خوشی سے چمک رہے تھے ۔سکول میں آج دوبارہ بچیوں کی مارننگ اسمبلی بھی ہوئی ۔سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین وانی نے کہا ہے کہ سکول کی تعمیر نو میں وفاقی وزارت تعلیم کے ڈپٹی سیکرٹری ریاض خان کی خصوصی کاوش شامل ہے جس سے یہ تباہ شدہ سکول دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کے لئے آج کھول دیاگیاہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی شب شمالی وزیرستان کے ضلع شیوا کی تحصیل شیوا میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے لڑکیوں کے ایک نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔عسکریت پسندوں نے پہلے اسکول کے چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں اسکول کے دو کمروں کو دھماکے سے اڑا یا۔ تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر