وزیر اعلیٰ پنجاب نے آزادکشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس پر سپیشل چیک پوسٹوں کے قیام کی منظوری دیدی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اوورسیز کونسل کمیٹیبرطانیہ پاکستان و آزادکشمیر کے مطالبے پر آزادکشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس پر سپیشل چیک پوسٹوں کے قیام کی منظوری دے دی تاکہ بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) برطانیہ کے صدر چوہدری عبد الرحمان نے وفد کے ہمراہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے ملاقات کر کے انہیں بیرون ملک سے وطن واپس آنے والے پاکستان و آزا دکشمیر کے باشندوں کے سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا اوربتایاکہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ڈاکو پنجاب سے آزادکشمیر میں داخل ہونے والے بڑے راستوں پر اوورسیز پاکستانیوں کونہ صرف لوٹ لیتے ہیں بلکہ کئی شہریوں کو قتل بھی کیا گیا ہے جو ہمارے لئے باعث تشویش ہے، چوہدری عبد الرحمان نے وزیر اعلی پنجاب کو بتایا کہ اس معاملہ پر اوورسیز پاکستانیوں کے برمنگھم ، ڈڈلی ، مانچسٹر اور لندن میں بہت سے اجلاس ہوئے جن میں لوگوں نے اس بابت احتجاج کیا ،انہوں نے وزیر اعلی سے مطالبہ کیا کہ راولپنڈی ،میرپور اور پنجاب کے دیگر اضلاع سے آزادکشمیر میں داخل ہونے والے راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کی جائیں تاکہ آزادکشمیر میں رہنے والے اور بالخصوص اوورسیزکشمیریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے، مریم نواز نواز نے چوہدری عبد الرحمان کے مطالبے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پنجاب کے اضلاع سے آزاد کشمیر کے تمام داخلی راستوں پر سپیشل چیک پوسٹوں کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی کا حکم دیا ہے تاکہ شہریوں بالخصوص بیرون ملک سے آنے ولے کشمیری و پاکستانی باشندوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر