کراچی (نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی (پی اے سی )کے لیے نثار کھوڑو کے نام کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق نثار کھوڑو پبلک اکاونٹس کمیٹی کے نئے چیئرمین ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نثار احمد کھوڑو صوبے میں ترقیاتی کاموں اور محکموں کی نگرانی بھی کریں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام محکموں کے لیے پارلیمانی سیکرٹریز کا تقرر بھی جلد ہوگا۔
نثار کھوڑو پبلک اکاونٹس کمیٹی کے نئے چیئرمین ہوں گے، پیپلز پارٹی نے نام کی منظوری دیدی



