غزہ کو اضافی امداد فراہم کرنے کیلئے اسرائیل پر دبا ڈال رہے ہیں، امریکا

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں زمینی امداد بند کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر قومی سلامی امریکا جان کربی نے کہا ہے کہ غزہ میں عارضی امریکی بندرگاہ کے ذریعے امداد بھیجی گئی، امداد کی غزہ کو ترسیل کا عمل بین الاقوامی ہم آہنگی سے کیا جائے گا، غزہ میں زمین پر کوئی امریکی فوجی موجود نہیں ہو گا۔ مشیر قومی سلامی امریکا نے مزید کہا ہے کہ عارضی بندر گاہ کے باوجود غزہ میں مزید امداد کی ضرورت ہے، غزہ کے فلسطینیوں کو خوراک، پانی اور ادویات کی اشد ضرورت ہے، امریکی انتظامیہ اسرائیل پر غزہ کو اضافی امداد فراہم کرنے کیلئے دباو ڈال رہی ہے۔ جان کربی نے مزید کہا ہے کہ غزہ کیلئے سرحدی کراسنگ کو کھولنا ہو گا، تین زمینی گزر گاہوں پر امدادی ٹرک غزہ داخل ہونے کا انتظار کر رہے ہیں، امریکا اسرائیلی آباد کاروں اور انتہا پسندوں کی طرف سے امدادی قافلوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ مشیر قومی سلامی امریکا نے کہا کہ امداد بھیجنے سے پہلے قبرص میں اس کا معائنہ کیا جا رہا ہے، واشنگٹن جنگ کے بعد کے دور میں غزہ میں فلسطینی اتھارٹی کے کردار کی حمایت کرتا ہے، امریکا اسرائیل کے رفح میں کسی بھی بڑے فوجی آپریشن کی مخالفت کرتا ہے۔ جان کربی نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل کو حماس کے ارکان کا تعاقب کرنے کا حق حاصل ہے لیکن رفح میں ایسے کسی حملے کے بغیر جو ہزاروں شہریوں کی موت کا باعث بنے، امریکا کا خیال ہے کہ غزہ میں قید اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا بہترین طریقہ مذاکرات ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ
کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر