ن لیگ سنٹرل ورکنگ کمیٹی نے شہباز شریف کو قائم مقام صدر نامزد کردیا

لاہور (نیشنل ٹائمز) مسلم لیگ(ن)سینٹرل ورکنگ کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو قائم مقام صدر نامزد کردیا۔ مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی نے شہباز شریف کو قائم مقام صدر نامزد کردیا۔ شہباز شریف پارٹی انتخاب تک قائم مقام صدر کے فرائض سرانجام دیں گے۔اس حوالے سے رہنما ن لیگ سیف الملوک کھوکھر نے بتایا کہ شہباز شریف 28 مئی تک ن لیگ کے قائم مقام صدر رہیں گے جبکہ 28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نواز شریف کو پارٹی صدر منتخب کیا جائے گا۔ سینٹرل ورکنگ کمیٹی نے 28 مئی کو نون لیگ کے صدر کے انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن بھی بنادیا گیا، رانا ثنااللہ پارٹی انتخاب کیلئے چیف الیکشن کمشنر مقرر کردیے گئے۔ ترجمان کے مطابق 18 مئی کو ہونیوالے اجلاس میں صرف پارٹی صدر کے عہدے پر انتخاب ہوگا، اجلاس مسلم لیگ(ن)کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ہو گا، انتخابی ڈھانچے میں صدرکے سواکوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 13 مئی کو مسلم لیگ ن کی صدارت سے مستعفی ہوگئے تھے۔ ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ قائد نوازشریف کو قائم مقام صدر نامزد کرے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر