عام انتخابات، تو ماضی کے دھماکوں کو یاد رکھیں، ممبئی والے ووٹ ڈالنے نکلیں، نریندر مودی

ممبئی (نیشنل ٹائمز) انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے ممبئی کے شہریوں پر زور دیا ہے کہ پچھلے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے(کل) پیر کو ووٹ ڈالنے کے لیے نکلیں۔ یلی سے خطاب میں نریندر مودی نے کہا کہ ممبئی والے جب ووٹ ڈالنے کے لیے نکلیں تو یاد رکھیں کہ ماضی میں کس طرح یہاں دہشت گرد حملے اور دھماکے ہوتے تھے اور 2014 میں کیسے صورتحال تبدیل ہوئی۔انہوں نے کہا کہ یہ گارنٹی نہیں ہوتی تھی کہ آپ گھر سے باہر نکلے ہیں تو زندہ واپس آئیں گے۔ آج آپ کی بیٹی خوشی خوشی گھر واپس آتی ہے۔ ملک کے مفاد میں آپ کا ایک ووٹ وہ سپورٹ بنے گا جس کی قوم کو ضرورت ہے۔وزیراعظم مودی کا کہنا تھا کہ وہ مبئی کو اس کا حق دلانے کے لیے آئے ہیں، 2019 میں ریاست مہاراشٹرا کے عوام سے مینڈیٹ چوری ہوا تھا اور ترقی کا عمل رک گیا تھا۔نریندر مودی نے مہارزشٹرا کے سابق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو پارٹی دراندازوں کے خلاف ہوتی تھی وہ اب وادی کشمیر میں شہریت کے ترمیمی قانون (سی اے اے) کی مخالف ہے۔انہوں نے ریلی سے خطاب میں یہ بھی کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت آرٹیکل 370 کو واپس نہیں لا سکتی، اور ایسے فصلے لوگوں کے ووٹ کی طاقت کی بنیاد پر ممکن ہوئے ہیں۔نریندر مودی نے ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ممبئی صرف خواب نہیں دیکھتا بلکہ انہیں حقیقت بناتا ہے۔ ممبئی نے کبھی انہیں مایوس نہیں کیا جو کامیاب ہونے کے لیے پرعزم ہیں۔خوابوں کے اس شہر میں 2047 کے خواب کے ساتھ آیا ہوں۔ یہ قوم کے لیے خواب ہے، وسکت بھارت بنانے کا عہد جو ہم سب کو کرنا چاہیے اور اس میں ممبئی کا بڑا کردار ہے۔انڈیا میں سات مرحلوں پر مشتمل عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ 19 اپریل کو شروع ہوا تھا۔انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کی صورت میں 73 سالہ نریندر مودی آزادی کے رہنما جواہر لعل نہرو کے بعد مسلسل تیسری بار جیتنے والے دوسرے وزیراعظم ہوں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ
کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر