پشاور، سرکاری دوائیں بیچنے والے لیڈی ریڈنگ اسپتال ملازمین سمیت 6 افراد گرفتار

پشاور (نیشنل ٹائمز) سرکاری ادویات غیر قانونی طور پر فروخت کرنے والے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ملازمین سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال کی سرکاری ادویات میں کرپشن اسکینڈل سامنے آ گیا، جہاں مریضوں کے لیے خریدی گئی سرکاری ادویات فروخت کردی گئیں۔ ایف آئی اے نے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے تین ملازمین سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات کی خوردبرد میں ملوث تھے۔ ملزمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری کی گئی سرکاری ادویات غیر قانونی طور پر فروخت کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان میں سلیمان، عبدالجبار، عابد، عماد، طاہر اور یوسف جان شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق ملزم یوسف جان گینگ کا ماسٹر مائنڈ ہے جب کہ ملزم سلیمان، عبد الجبار اور عابد لیڈی ریڈنگ اسپتال میں بطور ٹیکنیشن ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے۔ ملزمان کی نشاندہی پر پشاور کے مختلف پرائیویٹ اسپتالوں میں چھاپے مارے گئے۔ اس دوران ملزم عماد کو ڈبگری گارڈن سے گرفتار کیا گیا، جو شیرین شاہ اسپتال میں وارڈ بوائے کے طور پر کام کر رہا تھا ۔عماد کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر میڈیکوز کے گودام سے بھی بھاری مقدار میں سرکاری ادویات برآمد کرلی گئی ہیں اور گودام کو سیل کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں سرکاری اسپتال کی بھاری مقدار میں ادویات نجی اسپتال سے بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر