نان فائلرزسمزبلاک کیس، حکومت کی متفرق درخواست پرنوٹس جاری، 22 مئی تک جواب طلب

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کی جانب سے ٹیکس نان فائلرزکی موبائل فون سمز بلاک کیخلاف کیس میں حکم امتناع کرانے کیلئے متفرق درخواست پرنوٹس جاری کر دیا۔ حکم امتناع خارج کرانے کے لیے حکومت کی متفرق درخواست پرسماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نیدرخواست پرسماعت کی۔ اٹارنی جنرل نے پیش ہوکرموقف اختیارکیاکہ نان فائلرزکو دوہزارتئیس سے نوٹسز جاری کئے جارہے ہیں، کم آمدنی والے کوتوایف آئی اے کانوٹس جائیگاہی نہیں، ظاہرہے ٹیکس نیٹ میں عام مزدور، کھوکھے والا تو شامل نہیں ہوں گے۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ سمیں بلاک کرنے سے نہیں نجی کمپنی کیخلاف کارروائی کرنے سے روکا تھا،ڈر یہ ہوتا ہے ایف بی آر والے سب کو ہی لپیٹ لیتے ہیں،اب کون کون جائے گا ایف بی آر کے پاس؟ کوئی رول ریگولیشن بھی تو دیں ناں،نان فائلر کے نام پر سم اس کا بچہ یا بچی استعمال کررہا ہو تو کیا کریں گے؟مزدور غریب آدمی کیاکرے گا جس نے خود کو رجسٹرڈ ہی نہیں کرایا۔ اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا نان فائلز کو نومبر 2023 سے نوٹسز جاری کئے جارہے ہیں،نوٹس جاری ہونے کے بعد وہ شخص اپنا جواب جمع کرائے گا،وہ شخص ایف بی آر کو مطمئن کردے گا تو سم بحال ہو جائے گا،یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ درخواست گزار کمپنی کی ممبرشپ کیا ہے؟یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ اس میں کسی پاکستانی کے کتنے شیئرز ہیں؟ چیف جسٹس نے ریماکس دئیے کہ سمز بلاک کرنے سے نہیں صرف نجی کمپنی کے خلاف کارروائی سے روکا تھا،اٹارنی جنرل نے عدالت سے جاری حکم امتناع خارج کرنے کی استدعا کردی۔ چیف جسٹس نیریماکس دئیے کہ پہلے نوٹس کردیتے ہیں ویسے بھی مرکزی کیس 27 مئی کو مقرر ہے،بعد ازاں عدالت نے حکومت کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 مئی تک جواب طلب کرلیا۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر