طارق بشیر چیمہ کی رواں اجلاس میں شرکت پر پابندی، ایوان نے منظوری دیدی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) قومی اسمبلی اجلاس میں وزیردفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاوس میں غیرمتعلقہ افراد کے داخلہ پر سخت اعتراض کرتے ہوئے اسے سیکیورٹی کے لئے خطرہ قراردیا ہے، جبکہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے طارق بشیر چیمہ کی رواں اجلاس میں شرکت پر پابندی عائد کردی جس کی ایوان نے منظوری دیدی، اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔ جمعہ کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی صدارت میں ہوا۔ اسپیکر نے کہا کہ کل پیش آنے والے نامناسب واقعے پر تمام پارلیمانی جماعتوں کے رہنما کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں تمام رہنماں نے مثبت کردار ادا کیا۔اجلاس میں کئے گئے متفقہ فیصلہ کے مطابق طارق بشیر چیمہ کی رکنیت رواں سیشن کے اختتام تک معطل کر دی گئی ہے، اس پر ایوان نے طارق بشیر چیمہ کی رواں سیشن کے اختتام تک رکنیت معطلی کی تحریک متفقہ طور پر منظور کرلی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ ایک جماعت سے تعلق رکھنے والے لوگ قومی اسمبلی ہال کے باہر جمع ہوتے ہیں یہ ہمارے لیے بہت بڑا المیہ ہے کہ جو اراکین اسمبلی میں تقریر کرتے ہیں وہ حلقہ سے لوگ بلا لیتے ہیں یہ پارلیمنٹ ہاوس ہے نہ کہ موچی دروازہ یا ڈی چوک ہے،انہوں نے کہا کہ اس طرح یہ موچی بازار بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کو اس حوالے سے سخت اقدامات کرنے چاہیے۔پارلیمنٹ کا تقدس مجروح کیا جا رہا ہے۔ایوان کو اگر چلانا ہے تو اس کا مذاق نہ بنایا جائے۔ ۔انہوں نے سپیکر سے مطالبہ کیا کہ وہ اس پر سخت ایکشن لیں ۔ اسپیکر ایاز صادق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی نکتہ نظر سے قومی اسمبلی کی راہداریوں میں ٹک ٹاکرز ، یو ٹیوبرز اور میڈیا کی طرف سے ویڈیو بنانے پر پابندی عائد ہو گی۔ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمنٹ کی راداریوں میں سخت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اسپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر