استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پرریگولیٹری ڈیوٹی اور اضافی کسٹم ڈیوٹی سے متعلق اہم تجاویز سامنے آ گئیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پرریگولیٹری ڈیوٹی اور اضافی کسٹم ڈیوٹی سے متعلق اہم تجاویز سامنے آئی۔تفصیلات کے مطابق اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بجٹ تجاویز پیش کردیں۔جس میں او آئی سی سی آئی نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدات پرٹیکس جاری رکھنیکی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ان کی درآمد پرریگولیٹری ڈیوٹی اور اضافی کسٹم ڈیوٹی جاری رکھی جائے۔او آئی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ بجٹ میں تجویز کا مقصد درآمدی استعمال شدہ گاڑیوں کی آمد کو روکنا ہے، ایسی گاڑیوں کی آمد سے مقامی گاڑیوں کی فروخت متاثرہوتی ہے۔اوورسیزانویسٹرزچیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری نے کہا کہ بڑی تعدادمیں درآمد کیلئے سمندر پار پاکستانیوں کے استحقاق کا استحصال کیا گیا۔اوورسیز کیلئے اسکیموں سیفائدہ اٹھانیوالوں کی گاڑیوں کی اگلی فروخت پراضافی ٹیکس لگانے کی بھی تجویز دی گئی۔او آئی سی سی آئی نے مزید کہا کہ اقدام تجارتی فائدے کیلئے اس طرح کی اسکیموں کیغلط استعمال کی حوصلہ شکنی ہوگی، ایسی پالیسی اپنائی جائے، جو معیشت کے طویل مدتی مفادات کوترجیح دیتی ہیں، استعمال شدہ کاروں کی درآمدات کو ریگولیٹ کرنے کے اقدام پرعملدرآمد کیا جائے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر