اگر کسی نے پراپرٹی کو ڈکلیئر نہیں کیا تو اسے ایشو بنانا چاہئے، محسن نقوی

لاہور(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ اگر کسی نے پراپرٹی کو ڈکلیئر نہیں کیا تو اسے ایشو بنانا چاہئے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری اہلیہ کی دبئی میں پراپرٹی 2017 میں تھی جس کوبیچ دیا گیا تھا، میری اہلیہ کی لندن میں بھی جائیداد ہے۔انہوں نے کہا کہ پراپرٹی کو ڈکلیئر کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں پراپرٹی کا ذکر ہے، اگر کسی نے پراپرٹی کو ڈکلیئر نہیں کیا تو اسے ایشو بنانا چاہئے، بطور بزنس مین جہاں چاہوں گا بزنس کروں گا۔محسن نقوی نے کہا میں دس سال پہلے پبلک آفس ہولڈر نہیں تھا، مجھ سے متعلق خاص تاثر دیا گیا جو زیادتی ہے، اگر کسی نے غیرقانونی طریقے سے پراپرٹی خریدی تو انویسٹی گیشن ہونی چاہئے، میری تمام جائیداد ڈکلیئرڈ ہے، اپنی جائیدادوں پر ٹیکس ادا کیا۔انہوں نے کہا بہت سارے لوگوں کا نام نہیں آیا، اس سے لگتا ہے مخصوص لوگوں کو ٹارگٹ کیا گیا، بھارت کی ترقی کی ایک وجہ یہ ہے کہ وہ بزنس مین کو سپورٹ کرتے ہیں، پاکستان کا مسئلہ یہ ہے کہ یہاں بزنس مین ذرا سی بھی ترقی کرتا ہے تو کہتے ہیں چور ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ نے کہا اگر مذاکرات ہوں گے تو حکومت کے ساتھ ہی ہوں گے، میرا نہیں خیال کسی اور کے ساتھ مذاکرات ہوں گے نا ہونے چاہئیں، علی امین گنڈا پور نے سیاسی بیان دیا ہے، اگر کوئی اس طرح سوچے گا تو پھر اسے ویسے ہی جواب دیا جائے گا۔محسن نقوی کا مزید کہنا تھا وزیراعظم شہباز شریف اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے امن و امان کی صورتحال پر ملاقات کی، اٹھارویں ترمیم کے بعد امن و امان صوبائی حکومتوں کا معاملہ ہے، آج آزاد کشمیر حکومت کو 23 ارب روپے مل گئے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بجلی چوری روکنے کے لئے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں، پاسپورٹ کے حوالے سے بھی درپیش مسائل کو حل کریں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر