عدلیہ کو دھمکیاں دینے والوں کو نا اہل کرنا چاہیے، وقاص اکرم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سنی اتحاد کونسل کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ عدلیہ کو دھمکیاں دینے والوں کو نا اہل کرنا چاہیے، سپریم کورٹ کو ججز کیخلاف پریس کانفرنسز کا از خود نوٹس لینا چاہیے، یہ کیا طریقہ ہے کہ پریس کانفرنس کر کے دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کیا کرنا تھا جو براہ راست کاروائی نہیں دکھائی گئی،وزراء اور حکومت سے ووٹ لے کر سینیٹر بننے والوں نے عدلیہ پر حملے شروع کر دیئے،ایسے لوگوں کا کیسز سے کوئی لینا دینا نہیں اور عدلیہ کو ٹارگٹ کرلیا،ججز خط کے بعد واضح ہو گیا کہ عدلیہ دبائو برداشت کرنے کو تیار نہیں،اسلام آباد ہائی کورٹ کے علاوہ دیگر ججز نے بھی دبائو سے متعلق خط لکھے،دھمکیاں دے کر عدلیہ کو دبانے کی کوشش کی جائے گی تو یہ بھونڈی کوشش ہے،عدلیہ کو ایسے پریس کانفرنسز کر کے دھمکیاں دینے والوں کو مثال بنا دینا چاہیے،کسی جج کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں تو ادارے کے سربراہ کو ایکشن لینا چاہیے،ججز ایکشن لیتے ہیں یا لے رہے ہیں بالکل لینا چاہیے اور مثال بنانا چاہیے،عدلیہ کو دھمکیاں دینے والوں کو نا اہل کرنا چاہیے،سپریم کورٹ کو اس قسم کی پریس کانفرنسز کا از خود نوٹس لینا چاہیے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر