بانی پی ٹی آئی کی تصویر وائرل ہونے کا معاملہ، پارٹی رہنمائوں کے دلچسپ تبصر ے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر تصویر وائرل ہونے کے بعد پارٹی رہنمائوں کی جانب سے دلچسپ تبصر ے کیے گئے ہیں ۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عمران خان کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جیسا میں نے لکھا تھا کہ عمران خان اپنی 2015-16 کے فٹنس لیول پر ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس تصویر سے لوگ اب خود بھی عمران خان کی فٹنس دیکھ لیں گے۔ پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے کہا کہ دنیاوی خدائی دعوے داروں نے کہا تھا ہم عمران خان کی ایک جھلک دیکھنے نہیں دیں گے۔ ابھی انشاللہ آپ کے بہت سارے اور دعوے بھی غلط ثابت ہوں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ قوم کا حقیقی لیڈر، بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان، اڈیالہ جیل سے 9 ماہ کے طویل عرصے بعد۔ عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کا سن کر پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا تھا، اورسوشل میڈیا پر IKonVideoLink# کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کررہا تھا۔اس موقع پر سوشل میڈیا پر یو ٹیوب کے سبسکرائبرز میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، سپریم کورٹ کے سبسکرائبرز کی تعداد 10 ہزار سے بڑھ کر 50 ہزار سے زائد تک پہنچ گئی۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر